ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 40 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہواہے ، پاکستان ہوزری مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے اعدادو شمارجاری کردیے ۔
رواں سال جولائی میں 1 ارب 67 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جو گذشتہ برس اسی ماہ 1 ارب 27 کروڑ ڈالر تھیں ، پاکستان ہوزری مینوفکچر ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ اضافہ میڈی اپ گارمنٹس 45.38 فیصد اور نٹ وئیر گارمنٹس 43.50 فیصد اضافہ ہوا اس کے علاوہ بیڈ وئیر گارمنٹس 38 اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ۔





















