ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اسلام آباد میں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور ہوا۔ ڈائیلاگ میں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں اہم علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی، فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری تجارت و اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط سمیت باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک چین وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگر کیا، فریقین نے اتفاق کیا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، پاک چین دوستی دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی ہم آہنگی اور رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






















