سانحہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں نامزد تحریک اںصاف کے متعدد رہنماؤں کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فرخ حبیب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں مگر ملزمان نے دانستہ طور پر خود کو روپوش کررکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری ہر صورت مطلوب ہے، قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر میاں اسلم اقبال ،زبیر خان نیازی،مراد سعید،امتیاز محمود ،حافظ فرحت عباس حامد رضا ،شیخ امتیاز ، محمد اعظم خان سمیت دیگر کے خلاف شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقریر اور سرور روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اشتہار جاری کردیے۔