پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک آج کابل میں ہوگی۔ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکریں گے۔ اجلاس کے اختتام پرتینوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا، سہ فریقی تعاون کے مختلف پہلوؤں پراتفاق رائےکا اعلان متوقع ہے۔
پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں چین کی نمائندگی وزیرخارجہ وانگ ژی کریں گے ۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اورعلاقائی تعاون کےفروغ کےامور پر بات ہوگی۔
سہ فریقی تعاون مزید مؤثربنانے، خطے کی مجموعی ترقی اوراستحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسحاق ڈارکابل میں افغان حکام کے ساتھ باہمی تعاون کےمختلف پہلوؤں پرگفتگوکریں گے۔ سہ فریقی روابط کومضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی پالیسی پیش کی جائے گی۔
افغانستان اور پاکستان کےدرمیان تجارتی تعلقات اورسرحدی تعاون کے امکانات پربھی بات چیت متوقع ہے جبکہ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی افغانستان کے اعلیٰ رہنماؤں سےملاقاتیں بھی ہوں گی۔






















