وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ مزید بارش کا امکان ہے، اس لیئے عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو، انہوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نالے بارش کا پانی نکال رہے ہیں،صورتحال بہتر ہو رہی ہے، 12گھنٹے کے دوران 245 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کی صورتحال کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا، اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئرکردی گئی ہیں۔
اجلاس میں شرجیل میمن،ناصرشاہ،سعید غنی،ضیالنجارکمشنرکراچی اور میئر کراچی نے شرکت کی ۔
یاد رہے کہ کراچی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس سے قبل کراچی کے تمام سکولوں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔






















