فیصل آباد میں حساس ادارے کا افسر بن کر لوگوں کولوٹنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں فیڈمک انڈسٹریل اسٹیٹ میں حساس ادارے کا جعلی ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان کو شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کررہا تھا۔






















