متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے رہنما رؤف صدیقی کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پارٹی رہنما رؤف صدیقی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے باعث انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں رؤف صدیقی کا آپریشن ہوگا اور انہیں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رؤف صدیقی کی ہائیکورٹ میں پیشی تھی، وہیں سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی۔