پاکستانیوں کا دل جیتنے والے ایئر فورس کے ہیرو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو ستارہ بسالت سے نواز دیا گیا۔
ایوان صدر میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ستارہ بسالت، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل راجا رب نواز کو ستارہ بسالت سے نواز دیا گیا ۔ کور1 اور کور10 کے کمانڈرز، ڈی جی ایم ستارہ بسالت پانےوالوں میں شامل ہیں ۔






















