محکمہ موسمیات نے آج اور کل مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند میں بارش کا امکان ہے، کرم، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات میں بھی بارش ہوسکتی ہے، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، خضدار، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اکثر شہروں میں بارش ہوگی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ ماہ آزادی کے آخر میں بھی مون سون کا ایک سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔ اگست کے آخر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔






















