ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی بیٹے سمیت اغوا، گاڑی نذرِ آتش
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو 10 اگست کو زیزری کے سیاحتی مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ان کے ڈرائیور اور گن مین کو رہا کردیا تھا جبکہ گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔






















