وزارت داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا۔
ایف سی میں 3 ہزار 229 خواتین و مردوں کو کانسٹیبل بھرتی کیا جائے گا، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کا 20 ،20 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر10، گلگت بلتستان 6 اور اسلام آباد کیلئے 4 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل کے عہدے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت ایف اے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی ایف سی کی تنظیم نو کرکے فیڈرل کانسٹیبلری بنائی تھی۔






















