پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اپنے خصوصی بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو بہت مبارک پیش کرتی ہوں، آپ کی خوشیاں، امن اور ترقی نواز شریف کی قیادت میں ہمیں بے حد عزیز ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے اور اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کےعمل میں مزید مواقع دیں گے ، اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مضبوطی ہے۔