شمالی وزیرستان نے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان کردیا۔
اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کردیا،اتمانزئی جرگہ ،شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔
اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاک فوج ، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کیلۓ کام کررہی ہے ۔
جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔
اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔
اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔
پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔