فرح گوگی کاغیرمعروف ملک ونوآٹو کاخفیہ پاسپورٹ منظرعام پرآگیا۔
فرح گوگی کی غیر قانونی طریقے سےلوٹی دولت کو چھپانے کی ایک اور چال بے نقاب ہوگئی،منی لانڈرنگ کیلئےفرح گوگی نے غیرمعروف ملک ونوآٹو کا خفیہ پاسپورٹ بنوایا۔
دولت کو مختلف ممالک میں چھپانےکیلئے فرح گوگی نے بیرون ملک دورے کیے، پراپرٹی ٹائکون کے بیٹےکو خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا گیا۔پراپرٹی ٹائکون نےبزنس مین کو پاسپورٹ کیلئے 1 لاکھ30ہزار ڈالر فراہم کیے ۔
28مارچ2022کو فرح کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کیا گیا،عمران خان حکومت جانےسے 6 روز قبل فرح کو فرار کروا کر دبئی بھیجاگیا،دبئی کےبعدتمام سفر اس پاسپورٹ ہواتاکہ تحقیقاتی ادارے سفر سے آگاہ نہ رہ سکیں۔
رقم ٹھکانےلگانےکیلئےخفیہ دوروں،بینک اکاؤنٹس کوپاسپورٹ پرممکن بنایاگیا،2روزقبل فرنٹ پرسن ساڑھے14ارب کےاثاثوں کی مالکن ثابت ہوئی تھیں۔3سال میں عمران دور حکومت میں فرح کی دولت میں4520ملین کااضافہ ہوا۔