خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی ڈینٹر ورکشاپ میں گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ورکشاپ میں اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر دھماکے سے ورکشاپ کو کافی نقصان پہنچا،جبکہ وہاں موجود افراد بھی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛راولپنڈی میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 7 افراد زخمی
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔





















