پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو 17 سال بعد اٹلی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ابرار نامی ملزم نے 2006 میں ساتھیوں کے ہمراہ دو افراد کو قتل کیا تھا اور ملزم واردات کے بعد پہلے جنوبی افریقا اور پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کے ملزم کو گرفتار کیا۔
انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق گرفتارملزم ابرارکو آج رات پاکستان منتقل کیا جائے گا اور قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
حکام کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی ہے۔