حکومت سے کامیاب مذاکرات،ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین مارچ ملتوی کرنےکا اعلان کردیا،سات نکات پر اتفاق ہوگیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےمیڈیا سےگفتگو میں کہاسیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بذریعہ سڑک جانا ممکن نہیں،وزیرمملکت طلال چوہدری نےبتایا زائرین کےلیےحکومت رعایتی فضائی ٹکٹ دلوائےگی ۔ ویزوں کی مدت میں ساٹھ دن کی توسیع کیلئےعراقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کا ایران،عراق اور شام جانے والے زائرین کے متعلق اہم فیصلہ
عراق کیلئےفلائٹ آپریشن دو سےتین روز میں شروع ہوگا،جو طلبا سرحد پر موجود ہیں انہیں ایران جانے کی اجازت ہوگی،مزید بات چیت کےلئے حکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دےگی ۔۔
یہ بھی پڑھیں؛ زائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں وزیرداخلہ محسن نقوی نےاعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان،ایران یا عراق نہیں جاسکتے،جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔





















