انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے نیچے آ گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 282 روپے 55 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوا اور 285 روپے پر آ گیا، درآمدی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے پر ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے ۔





















