بجلی کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی موجودہ قیمت میں 77 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، یہ کمی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں صارفین کو دی جائے گی۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست ڈسکوز کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی تھی۔
نیپرا نے اس درخواست پر 4 اگست 2025ء کو باضابطہ سماعت کی تھی ۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیپرا صارفین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے سکتی ہے۔






















