عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک 430 فٹ کی بلندی سے کود گئے، ویڈیو وائرل ہوگئی، انہوں نے 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
انڈونیشیا کے دورے کے دوران اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی کے ساحل پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی، یہ ایڈونچر ناصرف ان کے جرأت مندانہ طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کی زندگی میں نئے تجربات میں دلچسپی کا بھی مظہر ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے اس دلیرانہ تجربے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے مختلف تجربات انسان کو نئی توانائی دیتے ہیں اور انسان کو ہمیشہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔
Dr Zakir Naik Bungee Jumping from 430 feet (130 metre or 45 floors) at Turtle Beach Nusa Penida, Bali, Indonesia pic.twitter.com/M2xDfS34qC
— Dr Zakir Naik (@drzakiranaik) August 2, 2025
ڈاکٹر نائیک نے بالی میں کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ کے بھی شاندار تجربات کیے اور ان کا کہنا تھا کہ ان ایڈونچر کی سرگرمیوں نے انہیں سکون اور خوشی کا احساس دلایا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پچھلے سال یوگنڈا کے دورے پر 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی، جس کے بعد ان کی یہ نئی چیلنجز کا سامنا کرنے کی خواہش مزید بڑھ گئی۔
بنجی جمپنگ ایک ایڈونچر کھیل ہے جس میں انسان ایک لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہے۔ یہ کھیل عام طور پر کسی پل، عمارت یا پہاڑ کی چوٹی سے کیا جاتا ہے، جہاں رسی نیچے گرتے ہوئے شخص کی رفتار کو روک کر اسے دوبارہ اوپر اچھال دیتی ہے، جس سے ایک جھولے جیسا تاثر پیدا ہوتا ہے۔






















