سندھ کے ضلع خیرپور میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق گمبٹ کی رضاکالونی میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی،ابتدائی تفتیش کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر اینٹوِں کے ذریعےتشدد کیا گیا،جس میں خاتون جان کی بازی ہار گئی،مقتولہ کے شوہر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کی حالت بہتر ہونے پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔






















