وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف ملک بدری آپریشن مزید تیز کردیا،انڈر ٹرائل افغان شہریوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ چودہ بی لاگو کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق جو افغان باشندےسزا کاٹ رہےہیں یا جن کا مقدمہ چل رہا ہےانہیں بھی واپس بھیجاجائے گا،پروف آف رجسٹریشن کارڈکی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی،اس کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیرقانونی ہے۔
غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے،وزارت داخلہ نے ضلع انتظامیہ، پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔






















