اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا جس دوران 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 27 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایکسپریس ٹرین کو کالاشاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جن میں سے 3 مکمل طور پر الٹ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 27 مسافر زخمی ہوئے ہیں،زخمی ہونے والے مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، حادثے کے وقت ٹرین لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔
وزیر ریلوے
وفاقی وزیرریلوے نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کا پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
ریلوے عملے کو امدادی کام تیز کرنے،طبی عملے کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 روز میں رپورٹ پیش کی جائے ۔






















