کینیڈی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا اگر کچھ شرائط پوری کی گئیں۔
کینیڈی وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے پہلے فلسطینی اتھارٹی کو اصلاحات کرنا ہوں گی۔
مارک کازنی نےکہا ان شرائط میں انتخابات کرانا اوردیگر جمہوری اصلاحات شامل ہیں،اسرائیل نے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا،کینیڈا کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا۔






















