برازیلین ریئلیٹی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ جسم سے چربی کم کروانے کی سرجری کے دوران ہلاک ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ اپنے جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں لائپوسکشن کروانے آئی تھیں،سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی۔
سرجری کے دوران ہی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ کا دل بند ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری وہیں روکی اور دل کے علاج کے لیے انہیں آئی سی یو متنقل کیا۔
آئی سی یو میں منتقل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے لوانا اینڈریڈ کے دل کا علاج شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اُن کی موت واقع ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوانا اینڈریڈ کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کے نتیجے میں دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے تھے اور اسی وجہ سے اُن کی موت ہوئی۔