آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب شہر کو خالی کرا لیا گیا۔
ایک ماہ کے دوران آئس لینڈ میں 24 ہزار جھٹکے محسوس کیے گئے5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشان کے پھٹنے کے علامات ہیں۔