کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 286 روپے 25 پیسے پر فروخت ہوا۔ ای کیپ کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔





















