جرمنی میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی ۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعہ جنوب مغربی جرمنی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لوکل ٹرین کی دوبوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ٹرین میں 100 افراد سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
ٹریک کے 40 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین جرمن قصبے سگمارینگن سے الم شہر جا رہی تھی کہ اس دوران جنگل سے گزرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔






















