افریقی ملک کانگو میں دہشت گردوں کی جانب سے چرچ پر حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش سے منسلک گروپ اے ڈی ایف نے قبول کرلی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کو مشرقی کانگو میں اسلامک اسٹیٹ کے حمایت یافتہ باغیوں کے چرچ کے احاطے پر حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حملہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے ارکان نے مشرقی کانگو کے کومانڈا میں ایک چرچ کے احاطے میں دوپہر ایک بجے کے قریب کیا۔ کئی مکانات اور دکانیں بھی جل گئیں۔






















