نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں۔ رہائی کیلئےسرتوڑکوششیں کیں۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں بھی بل کلنٹن سے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا۔ اب بھی بہت سی کوششیں کررہے ہیں ۔ جو ریاست سیکرٹ کے تحت نہیں بتا سکتے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ سےملاقات نہایت مفیدرہی ۔ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی 9سال بعد ملاقات ہوئی۔ افغان قیادت سے کہا اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نےملک کودیوالیہ ہونےسے بچایا، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارےپاکستان کی معاشی بہتری کےمعترف ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکاہے، زرمبادلہ کےذخائرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں حدتک کمی واقع ہوچکی ہے، ہماراہدف پاکستان کو جی20میں شامل کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پربھی بہت متحرک ہے، علاقائی روابط کوفروغ دیاجارہاہے، علاقائی روابط کوفروغ دیا جارہاہے، پاکستان دنیا میں تنازعات کاپرامن حل چاہتاہے، شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہاہے۔






















