ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کے طیارے کے پہیے میں آگ بھڑک اٹھی۔
بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ٹیک آف کی تیاری کررہا تھا۔ طیارے میں 173 مسافروں اور عملے کے ارکان کو ہنگامی دروازوں سے بحفاظت اتار لیا گیا۔
واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارہ ڈینور سے میامی کیلئے پرواز بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔






















