سبی بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا گیا۔
اسٹیشن ماسٹر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی، بولان میل کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد روکے گئے تمام ٹرینوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔






















