لاہور، ساہیوال ، فیصل آباد ، سرگودھا ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے تمام بورڈز کے میٹرک کے نتائج یہاں چیک کریں۔
لاہور بورڈ میں قصور سے تعلق رکھنے والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ننکانہ صاحب کے نجی اسکول کی طالبہ نورالہدی اور ابوذر نے 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ لاہور کے نجی اسکول سے تعلق رکھنے والے محمد علی نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور بورڈ میں میٹرک امتحانات میں 65 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے،2 لاکھ لاکھ 54 ہزارامیداروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ ایک لاکھ 65 ہزارامیدوارامتحانات میں کامیاب ہوئے جبکہ 88 ہزار طلبا امتحانات میں فیل ہوئے۔
سرکاری اسکولزکے71 فیصد طلبا کامیاب ہوئے، نجی اسکولز کے 86 فیصد طلبا کامیاب ہوئے، سائنس گروپ میں مجموعی طورپر69 فیصد، آرٹس 52 فیصد طلبا پاس ہوئے۔
ساہیوال
ساہیوال تعلیمی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کے مطابق 71,789 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 48,680 نے کامیابی حاصل کی، اور کامیابی کا تناسب 67.81 فیصد رہا۔
محمد فیضان نے 1185 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں ٹاپ کیا جبکہ ام رومان نے 1187 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور فیضان فرید نے 1189 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیصل آباد
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ تینوں پوزیشنیں نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حاصل کیں۔
محمد معیز قمر نے 1189 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں ٹاپ کیا، ماہم ممتاز نے 1187 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میرب ورک نے 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سرگودھا
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک امتحانات 2025 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق نجی اسکول کی طالبہ مروہ سہیل نے 1187 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ ہائی اسکول کمرمشانی کے طالب علم سراج خان نے 1186 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسد، مبین، اور منیب الرحمن نے 1184 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں سائنس اور آرٹس گروپ میں 19 امیدواروں نے مختلف پوزیشنز حاصل کی جبکہ لڑکیوں نے مجموعی طور پر 7 پوزیشنز لیکر میدان مار لیا اور لڑکے مجموعی طور پر تین پوزیشنز حاصل کرسکے۔
3 امیدواروں شفایت رسول، علیشہ زیب اور فاطمہ شریز نے 1200 سے میں 1187 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد موہد اور محمد عبداللہ نے 1186 نمبر لیکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور پانچ امیدواروں نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی
راولپنڈی بورڈ میں لارنس کالج گھوڑا گلی کے طالبعلم محمد عثمان نے 1188 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب گرلز اسکول تلہ گنگ کی طالبہ بسمہ علی 1177 نمبرز لے کر دوسرے نمبر پر رہیں اور بحریہ فاؤنڈیشن گرلز اسکول چکوال کی طالبہ مریم شہزادی نے 1175 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن لی۔






















