اقوام متحدہ کی ثانوی دفتری زبانوں میں اردو سمیت 27 زبانوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کے متن کا اردو ترجمہ رئیس وارثی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پیش کیا۔
جنرل اسمبلی کے صدر ایچ ای فیلمن یانگ نے اپنی صدارت کے دوران کثیراللسانی ثقافت کو اپنی مرکزی ترجیح بنایا ۔ کئی رکن ممالک نے مستقبل کے معاہدے کے ترجمے میں مدد دینے میں پہل کی ۔ جو خود جامع اور شمولیتی حکمرانی کو اہمیت دیتا ہے ۔
یہ معاہدہ اب نہ صرف اقوام متحدہ کی 6 آفیشل زبانوں میں دستیاب ہے بلکہ 27 دیگر زبانوں میں بھی موجود ہے ۔
سترہ جولائی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر یانگ نے ایک اجلاس کی میزبانی کی تاکہ رکن ممالک اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا جا سکے جنہوں نے اقوام متحدہ کی رسمی زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کی۔






















