کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، نادرا نے شہر میں مزید 3 بگ این آر سی بنانے کا اعلان کردیا، ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں سینٹرز کھولے جائیں گے۔
شہریوں کیلئے شناختی کارڈ کے حصول سمیت نادرا کی سروسز بہتر بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھالیا گیا، کراچی میں مزید 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان ہوگیا،
نادرا ہیڈ کوارٹر کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان سید شباہت علی نے بتایا کہ نادرا پاک آئی ڈی اور نادرا دفاتر میں فیس یکساں رکھی گئی ہے۔
ترجمان نادرا نے مزید کہا کہ غیرقانونی طریقے سے کارڈ حاصل کرنے والے اپنے کارڈ رضاکارانہ طور پر واپس کرسکتے ہیں، فی الحال اُن کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔
شباہت علی کا کہنا تھا کہ ایف آر سی کو قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا، ایف آر سی اب وراثتی معاملات اور اہم قانونی امور کیلئے قابل قبول ہوگا، ب فارم میں بچوں کی تصاویر شامل کردی ہیں۔






















