قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 4 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکومت قانون سازی اور اہم قومی امور پر بحث کے لیے اجلاس دو ہفتے تک جاری رکھنے کی خواہاں ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت اجلاس کے دوران مختلف بلز ایوان میں پیش کرے گی۔ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایوان میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ بارشوں سے پیدا شدہ مسائل پر بھی بحث متوقع ہے۔





















