بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے دوران 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے توت آڈہ کے مقام پر شام 5 بجے سے مسلسل 3 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دونوں قبائل کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ جنہیں کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ مقامی قبائل اور ایف سی کی مداخلت پر لڑائی ختم ہوئی جبکہ علاقے کو ایف سی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان دو سال میں متعدد بارلڑائی ہوئی ہے۔






















