کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا۔
کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے ڈنڈے سے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا ۔ سکھن پولیس نے ملزمہ کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمہ آمنہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر بھائی سومر کو ڈنڈوں کے وارکرکے قتل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔






















