بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
سردار اختر مینگل کوئٹہ سے نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے کہ ایئرپورٹ پر انہیں جہاز سے آف لوڈ کرکے دبئی جانے سے روک دیا گیا۔
سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل ہے اس لئے آف لوڈ کیا گیا۔






















