فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں بڑی کامیابی مل گئی۔ پہرود میں کامیاب آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب کیا ۔ دہشت گردوں سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔
فتنہ الہندوستان نے حالیہ دنوں میں نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔






















