گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
چلاس میں تھور فاریسٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار محمد گل شیر شہید ہوگئے۔ واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا، حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
واقعے کے بعد تھورچیک پوسٹ پرسیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔




















