خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں نامعلوم افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ڈی پی او ارشد خان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ لدھا اور سرویکئی سے 7 پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، پولیس اہلکارپیڑولنگ پر تھے کہ لاپتہ ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ لدھا کے لاپتہ اہلکاروں میں انصاف، عابد اوراسماعیل شامل ہیں جبکہ تھانہ سرویکئی کے اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ایس آئی عبدالخالق، سپاہی عرفان، سپاہی حبیب اللہ اور سپاہی عمران شامل ہیں۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ پولیس اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔




















