ٹھٹھہ اور خیرپور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
کراچی ٹھٹھہ بائی پاس پر تیز رفتار بس کھائی میں گر گئی حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ٹھٹھہ سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد کراچی سے کینجھر جھیل جارہے تھے، متاثرہ بس میں سوار افراد اورنگی ٹاون کے رہائشی ہے۔
دوسری جانب خیرپور میں گمبٹ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 3 مسافرجاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔





















