نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
راچن رویندرا کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
اس کے لیے بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں ویمنز کیٹیگری میں بنگلادیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔