ہفتہ وار مہنگائی میں 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ بنیاد پر شرح منفی 1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 8.31 فیصد بڑھی،جبکہ انڈے 5.87 ساتھ فیصد تک مہنگے ہوئے ۔مختلف شہروں میں چینی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی ۔
رپورٹ کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت 236 سے 300 تک ریکارڈ کی گئی،20 کلو آٹے کی قیمت 1380 سے 1800 روپے تک رہی۔اس دوران ٹماٹر 9.34 فیصد اور کیلے 1.57 فیصد سستے ہوئے۔ ایک سال میں چینی 28 فیصد، دال مونگ 18 اور بڑا گوشت 14.62فیصد مہنگا ہوا،سالانہ بنیاد پر پیاز اور ٹماٹر 48 فیصد سے زائد سستے ہوئے۔





















