کنڈیارو میں ناراض شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسر کو بھی زہر دے دیا۔
عدالت میں خلع کی درخواست جمع کرانے پر کنڈیارو میں ملزم نے بیوی، دو بچوں اور سسر کو مشروب میں زہر ملا کر پلادیا۔
پولیس کے مطابق سسراسپتال میں دم توڑ گیا۔ خاتون اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ منتقل کردیا گیا۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔






















