پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔5صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے اگست میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کو بحال کیا، آئین کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف لینا لازمی ہے، اسپیکر کو حلف لینے کی ہدایت کی گئی لیکن وہ مختلف وجوہات کی بناء پر ناکام رہے، حلف نہ لینا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ حلف نہ لینا درخواست گزار کو اپنے حق سے محروم کرنے کے برابر ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا، عدالت درخواست غیرموثر ہونے پر خارج کرتی ہے۔






















