امریکی صدر کے طبی معائنے سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پرنیل کا معائنہ کیا گیا۔ صدر نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں۔ ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمرکے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔
صدرٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے ہیں۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدرٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہیں۔






















