خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن میں بلامقابلہ امیدوار کامیاب کرانے کے فارمولے پر اتفاق ہوگیا۔
سینیٹ انتخابات میں 11 میں سے حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق فارمولے سے متعلق باقاعدہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 جنرل نشستوں میں سے 4 حکومت اور 3 اپوزیشن کے حصے میں آئیں گی۔ ٹیکنوکریٹ کی2نشستوں میں حکومت اوراپوزیشن کوایک ایک سیٹ ملےگی۔ خواتین کی دو نشستوں میں سے بھی ایک ایک حکومت اور اپوزیشن کو ملے گی۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد کا کہنا ہے کہ حکومت ہماری فارمولے پر متفق ہے، صوبے سے مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں، آج شام تک معاہدہ سامنے آجائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔






















