ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال گاڑیوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ریلوے نے دوہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرائے بڑھا دیئے۔ مسافر اور گڈزکرایوں میں دو فیصد جبکہ کول ٹرانسپورٹیشن کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کراِیوں میں اضافے کا اطلاق 18 جولائی جبکہ مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ 21 جولائی سے ہوگا۔
یاد رہے کہ ریلوے نے گزشتہ دوہفتوں میں دوسری مرتبہ کرائے میں اضافہ کیا، اس سے قبل 4 جولائی کو بھی کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔






















